بھارت میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ تیزی سے پھیلنے لگا، 131 کیسز رپورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارت میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ بی ایف.7 تیزی سے پھیل رہا ہے، اب تک مہلک وائرس کے 131 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیزی سے پھیلنے والے کورونا کی نئی شکل اومیکرون کا نیا سب ویرینٹ BF.7 دراصل چین سے ملک میں آیا اور اب تک کئی کیسز سامنے آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور رواں ہفتے کورونا سے دو اموات بھی ہوئی ہیں جس کے بعد کئی شہروں میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کردیا گیا۔

تاہم، چین کے بعد بھارت میں بھی کورونا کے اس نئے ویرینٹ کے 131 کیسز سامنے آچکے ہیں اور اسپتال میں کورونا میں مبتلا مجموعی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ماہرین نے کرین بیری سے بیکٹیریا اور جراثیم کُش لپ اسٹک تیار کرلی

بھارتی وزارتِ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ سے متاثر ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان میں زیادہ تر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ دسمبر 2019 میں کورونا کا پہلا کیس چین میں سامنے آیا تھا جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور امریکا کے بعد اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا ملک بھارت تھا۔

Related Posts