وزیراعظم کے مشیر امیر مقام پر قاتلانہ حملہ، معجزانہ طور پر محفوظ رہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کے مشیر امیر مقام قاتلانہ حملہ، معجزانہ طور پر محفوظ رہے
وزیراعظم کے مشیر امیر مقام قاتلانہ حملہ، معجزانہ طور پر محفوظ رہے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر و مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔ خوش قسمتی سے امیر مقام حملے میں محفوظ رہے۔

امیر مقام کا مذکورہ واقعے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مارتونگ میں نادرا آفس کے افتتاح اور جلسے کیلئے جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے میرے قافلے پر فائرنگ کی، میرے گارڈز کی جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہو گئے۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے امیر مقام پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے امیر مقام سے رابطہ کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے حملے میں امیر مقام محفوظ رہے۔

مزید پڑھیں:یاسمین راشد کے خلاف جناح ہاؤس حملہ کیس میں اپیل سماعت کیلئے مقرر

وزیراعظم نے امیر مقام کے جذبے، بہادری اور ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے امیر مقام کی خیریت دریافت کی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

Related Posts