غلام نبی میمن کی چھٹی، عمران یعقوب منہاس ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Yaqoob Minhas appoint as a new Additional IG Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سندھ حکومت نے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کو تبدیل کرکے عمران یعقوب مہناس کو کراچی کاپولیس چیف مقرر کردیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عمران یعقوب مہناس کوایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ غلام نبی میمن کو اسپیشل برانچ بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاق نے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی خدمات واپس مانگ لیں تھیں جس کے باعث ان کو ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

ذرائع کی جاب سےنئے ایڈیشنل آئی جی کیلئے عارف حنیف اورعمران یعقوب منہاس کے ناموں پر غور کیا جارہا تھا تاہم کراچی پولیس چیف کا تاج عمران یعقوب منہاس کے سر سج گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی، ملیر سٹی سے ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد دستی بم سمیت گرفتار

گریڈ 21 کے افسر عمران یعقوب منہاس اس سے پہلے اسپیشل برانچ میں تعینات تھے جہاں سے تبادلہ کرکے انہیں ایڈیشنل آئی جی کراچی مقرر کیا گیا ہے۔

new doc 2021-05-10 13.43.02

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی کراچی میں گرفتاری کے معاملے میں عمران یعقوب منہاس نے بھی دیگر افسران کے ہمراہ احتجاجاً چھٹی کی درخواست دی تھی جبکہ وفاق اس معاملے میں کراچی پولیس کے کردار پر نالاں تھا جس کے بعد اہم عہدوں پر تبدیلیاں  متوقع تھیں۔

Related Posts