فیول ریلیف اسکیم؛ ہفتے میں 5 لیٹر پیٹرول! موٹرسائیکل مالکان کیلئے بڑی شرط ختم

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اے آئی)

وفاقی وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ نے وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے حوالے سے اہم وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی یا موٹر سائیکل شہری کے نام پر رجسٹرڈ نہ ہونے کی صورت میں بھی وہ مقررہ شرائط پوری کرنے پر پیٹرول سبسڈی حاصل کرسکتا ہے۔

وفاقی وزراء عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ اور علی پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم فیول ریلیف پروگرام کے طریقہ کار اور اس کی اہم خصوصیات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر شزہ فاطمہ نے بتایا کہ اسکیم کے تحت موٹر سائیکل سواروں اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دیا جائے گا۔

موٹر سائیکل سواروں کو ماہانہ 2 ہزار روپے تک سبسڈی

وزیرِ آئی ٹی کے مطابق موٹر سائیکل سوار ہفتے میں ایک مرتبہ زیادہ سے زیادہ 5 لیٹر پیٹرول پر سبسڈی حاصل کرسکیں گے جبکہ ایک ماہ کے دوران مجموعی حد 20 لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس حساب سے انہیں ماہانہ زیادہ سے زیادہ 2 ہزار روپے تک ریلیف مل سکے گا۔

800 سی سی گاڑیوں کے لیے کیا سہولت ہوگی؟

800 سی سی گاڑیوں کے لیے ہر 10 دن بعد 10 لیٹر پیٹرول پر سبسڈی دی جائے گی، جبکہ ماہانہ زیادہ سے زیادہ حد 30 لیٹر ہوگی۔ اس طرح اہل گاڑیوں کو ایک ماہ میں 3 ہزار روپے تک پیٹرول ریلیف مل سکے گا۔

کتنی پرانی گاڑی یا بائیک اہل ہوگی؟

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے گاڑیوں کی عمر سے متعلق بھی حد مقرر کی گئی ہے۔ 15 سال تک پرانی موٹر سائیکل جبکہ 20 سال تک پرانی 800 سی سی گاڑی پروگرام کے لیے اہل قرار دی گئی ہے۔

موبائل سے رجسٹریشن کا آسان طریقہ

وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے شہریوں کو کسی دفتر جانے کی ضرورت نہیں، بلکہ موبائل فون کے ذریعے 9771 پر ایس ایم ایس بھیج کر رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔

رجسٹریشن کے عمل میں شہری سے بنیادی معلومات طلب کی جائیں گی جن میں

نام

شناختی کارڈ نمبر

گاڑی یا موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ

صوبے کے نام کا پہلا حرف، مثلاً پنجاب کے لیے P سندھ کے لیے S، خیبرپختونخوا کیلیے Kاور بلوچستان کے لیے B

گاڑی یا موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کی تاریخ

شامل ہیں۔

گاڑی اپنے نام پر ہونا لازمی نہیں

شزہ فاطمہ نے واضح کیا کہ جس موبائل نمبر سے رجیک استعمال کررہا ہے جو اس کے نام پر رجسٹرڈ نہیں تب بھی وہ مقررہ شرائط پوری کرکے سبسڈی کےسٹریشن کے لیے ایس ایم ایس بھیجا جائے گا اس کی سم اور شناختی کارڈ شہری کے اپنے نام پر ہونا ضروری ہے۔

گاڑی یا موٹر سائیکل کا اسی شہری کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی نہیں یعنی اگر کوئی شخص ایسی گاڑی یا بائیک استعمال کررہا ہے جو اس کے نام پر رجسٹرڈ نہیں تب بھی وہ مقررہ شرائط پوری کرکے سبسڈی کے لیے اہل ہوسکتا ہے۔

رجسٹریشن کے بعد ٹوکن کیسے ملے گا؟

رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد شہری کو TOK لکھ کر 9771 پر ایس ایم ایس بھیجنا ہوگا، جس کے جواب میں ٹوکن کوڈ فراہم کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق پیٹرول کی سبسڈی حاصل کرنے کے لیے ٹوکن کوڈ کا درست ہونا ضروری ہوگا اور کسی دوسرے شخص کے ٹوکن نمبر پر پیٹرول فراہم نہیں کیا جاسکے گا۔

Related Posts