توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا، اداروں کو گرفتار کرنا چاہئیے، رانا ثنا اللہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سب کے سامنے آیا ہے، اگر اُن کی گرفتاری بنتی ہے تواداروں کو گرفتار کرنا چاہئیے۔

لندن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلے کہا کہ وہ اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے، پنجاب اسمبلی میں ہمارے نمبرزپورے تھے۔ پی ٹی آئی کے کچھ اپنے لوگ ہی ان سے ناراض تھے، ہمارا 179 کا نمبر پیر کو بھی پورا تھا اور منگل کو بھی پورا تھا، عمران خان نے بار بار اسمبلیاں توڑنے کی تاریخیں دیں، انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے، عمران خان کی گرفتاری بنتی ہے تو اداروں کو گرفتار کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث رہا ہے، حنا ربانی

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب کے الیکشن میں ن لیگ کامیابی حاصل کرے گی، آج نواز شریف سے رہنمائی لی ہے اس کے مطابق ہی آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے، نوازشریف عام انتخابات میں ن لیگ کی مہم چلائیں گے، نواز شریف کی واپسی طے ہے بس کچھ قانونی رکاوٹیں ہیں، وہ پارٹی قائد ہیں، ووٹ اور سپورٹ ان کی ہے۔

مریم نواز کی وطن واپسی کے بارے میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز اگلے ہفتے وطن واپس آئیں گی، ان کا  26،27 کو وطن واپسی کا پروگرام ہے۔

Related Posts