بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث رہا ہے، حنا ربانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈیووس: وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث رہا ہے۔

وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے ورلڈ اکنامک فورم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت لاہور میں ہونے والے حملے میں ملوث تھا، بھارتی جہاز پاکستان میں گھسنے اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا مگر دنیا نے دیکھا وہاں کچھ نہیں تھا۔

حنا ربانی کھرنے کہا کہ 27 فروری کو ہونے والا واقعہ صرف الیکشن جیتنے کے لئے مودی سرکار کی حکمت عملی تھی، بھارت کی مودی سرکار نے کمشریوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا ہوا ہے، کشمیر کا یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: صاف شفاف انتخابات نہ ہوئے تو سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، عمران خان

انہوں نے گفتگو کے دوران کہا کہ مودی سرکار نے بھارت کے سیکیورلر لبادے کو اتاردیا ہے، بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشگردی میں ملوث رہا ہے، بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کا ثبوت کلبھوشن کا پاکستان میں ہونا ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بیلجیئم اور نیدر لینڈز کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔ یہ ملاقاتیں سوئٹزرلینڈ کے معروف سیاحتی مقام ڈیووس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر ہوئیں۔

اپنے مائیکرو بلاگنگ اکاؤنٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغامات میں پاکستانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ان کی بیلجئین ہم منصب ہادجا لحبیب اور نیدرلینڈز کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ووپکے ہوسٹرا سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی جانب سے حالیہ سیلاب میں مدد فراہم کرنے پر دونوں ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts