عمران خان کو گرفتار کیا جائے، مریم نواز کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کو گرفتار کیا جائے، مریم نواز کا مطالبہ
عمران خان کو گرفتار کیا جائے، مریم نواز کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جبکہ ووٹنگ کا عمل تاحال شروع نہیں ہوسکا ہے، ایسے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’اس خوف میں مبتلا دماغی مریض کے ہاتھ میں ماچس ہے جس سے یہ ہر طرف آگ لگانا چاہتا ہے۔‘

اُن کا اپنے ٹوئٹ میں مزید تھا کہ ’اس سے پہلے کہ یہ مزید نقصان کر دے، اس کو گرفتار کرنا چاہیے، 22 کروڑ عوام کی قسمت ایسے ہیجانی شخص کے ہاتھ میں نہیں دی جا سکتی۔‘

با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق عمران خان کی سابق وزیراعظم کے طور پر سکیورٹی کا انتظام کیا جائے اور سکیورٹی کے مجوزہ طریقہ کار کے تحت انتظامات عمل میں لائے جائیں۔

مزید پڑھیں: ایک شخص کے علاوہ سب سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں، آصف زرداری

ذرائع کے مطابق خط میں سیکرٹری داخلہ کو کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو کونسی سکیورٹی ملتی ہے، آگاہ کیا جائے۔

Related Posts