عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالا روانہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالا روانہ
عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالا روانہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ اپنے گھر کی جانب روانہ ہوگئے ہیں، عمران خان کا ذاتی اسٹاف بھی وزیر اعظم ہاؤس سے روانہ ہوچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی وزیر اعظم ہاؤس سے جاچکے ہیں، شاہ محمود قریشی اور قاسم سوری سمیت وزیر اعظم کا ذاتی اسٹاف بھی وزیر اعظم ہاؤس سے جاچکا ہے، دیگر وفاقی وزراء کو بھی وزیراعظم ہاؤس کے عملے نے واپس بھجوا دیا ہے، فواد چوہدری، شبلی فراز اور شیریں مزاری کو بھی واپس بھجوایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کا عمل شروع

عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس سے روانگی سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے ملاقات بھی کی۔اس کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنی گالہ روانہ ہوئے۔

Related Posts