سی ڈی اے کے تحت اسلام آباد میں رشوت کے عوض تعمیرات کا سلسلہ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ڈی اے کے تحت اسلام آباد میں رشوت کے عوض تعمیرات کا سلسلہ جاری
سی ڈی اے کے تحت اسلام آباد میں رشوت کے عوض تعمیرات کا سلسلہ جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کرپشن کا گڑھ بن گئی  جہاں رشوت کے عوض تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس غیر قانونی کام میں سی ڈی اے کے ڈائریکٹر مشتاق اور امان اللہ شامل ہیں۔

 سی ڈی اے افسران کی ملی بھگت سے  شہر اقتدار کے سیکٹر ایف 6 میں واقع ہما پلازہ میں گراؤنڈ فلور پر دکان کے مالک آفتاب نے قومی  خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہما پلازہ کی بیسمنٹ کی چھت کو غیرقانونی طریقے سے توڑ کر راستہ بنایا  گیا اور اوپر والی دو دکانوں کو ایک دکان بنا دیا گیاجس کے لیے سی ڈی اے کی منظوری درکار ہوتی ہے۔

منظوری کے لیے لاکھوں روپے کا ٹیکس خزانے میں جمع کرانا پڑتا ہے لیکن یہاں معاملہ بالکل الٹا نکلا ۔جب اس غیرقانونی خود ساختہ تعمیرومرمت کے حوالے سے کاغذات مانگے گئے تو دکان مالک نے انکار کردیا۔ 

دکان مالک آفتاب نے کہا کہ میرے سگے ماموں مشتاق سی ڈی اے میں اقبال ہال میں ڈائریکٹر ہیں۔ان کے کہنے پر ہم نے یہ راستہ نکالا اور دکان میں تبدیلی کی ہے جس میں ایک اور ڈائریکٹر امان اللہ بھی شامل ہیں۔

 ایک اندازے کے مطابق مذکورہ دکان پر  15 سے 20 لاکھ روپے ٹیکس بنتا ہے جو خزانے میں جمع نہیں کرایا گیا اور قانون کی دھجیاں اڑائی گیئں۔

اسلام آباد میں مختلف جگہوں پر افسران نے قبضہ مافیا کو سی ڈی اے کی زمینوں پر قبضہ کرنے میں معاونت کی جس کی واضح مثال ماڈل ٹاؤن ہمک برجی ہے اس زمین کی ملکیت اربوں روپے بنتی ہے۔

Related Posts