وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور کی برطرفی کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور کی برطرفی کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ
وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور کی برطرفی کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی برطرفی سے متعلق درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے بدھ کو فیصلہ محفوظ کرلیا۔

درخواست گزار طارق اسد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ وزیر ہوا بازی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے پائلٹوں کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیان دیا۔

غلام سرور خان کے بیانات کے بعد پی آئی اے کی پروازوں پر یورپ میں چھ ماہ کے لئے پابندی عائد کردی گئی تھی ، طارق اسد نے مزید کہا کہ ایک وزیر کو جعلی لائسنس رکھنے والوں کے خلاف خفیہ کارروائی کرنی چاہئے تھی۔

مزید پڑھیں: اب تھوڑا گھبرالیں ؟

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اس معاملے پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

Related Posts