اگر بہتری نہ آئی تو پی آئی اے ایک دو سال میں بند ہوسکتی ہے، خواجہ سعد رفیق

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بہتری نہ آئی تو پی آئی اے ایک دوسال میں بند ہوسکتی ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سچ یہ ہے کہ پی آئی اے کو سب سیاسی جماعتوں نے ضرورت سے زیادہ سرکاری ملازمین سے بھر کر رکھ دیا، اگر پی آئی اے میں بہتری نہ آئی تو پی آئی اے ایک دوسال میں بند ہوسکتی ہے۔

وزیر ہوابازی نے کہا کہ غلام سرور خان کے جاہلانہ بیان کی وجہ سے پی آئی اے کو ستر ارب روپے کا نقصان ہوا ہے ، تین ماہ کے اندر برطانیہ کی پی آئی اے فلائٹس بحال ہونے جارہی ہیں، پی آئی اے کے لئے باقی راستے بھی کھولتے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل: درخواست گزاران کے حکم امتناع کی درخواست مسترد

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی سروسز آوٹ سورسنگ کی جائے گی، ایئرپورٹ کی کچھ سروسز آؤٹ سورس ہوں گی، پی آئی اے کے ملازمین کو نوکری پر بحال رکھا جائے گا، دنیا بھر میں ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ ہوتی ہے۔

Related Posts