درست مردم شماری کرائی جائے تو بلدیاتی الیکشن کے لئے تیار ہیں، مرتضیٰ وہاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں کوئی سائیکلون آیا تو ہم سڑکوں پر موجود ہوں گے، ایڈمنسٹریٹر کراچی
کراچی میں کوئی سائیکلون آیا تو ہم سڑکوں پر موجود ہوں گے، ایڈمنسٹریٹر کراچی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ متنازعہ مردم شماری پر حلقہ بندیاں نہیں ہوسکتی۔

اُنہوں نے کہا کہ درست مردم شماری کرائی جائے تو سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کے لئے تیار ہے۔سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہاکہ سندھ میں بیوروکریسی کے اندر بھی کچھ مسائل ہیں۔

افسران کی کمی کے باعث، افسران کی فلوٹنگ کی گئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ ہم نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق تمام گزارشات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چین کو کلفٹن میں زمین الاٹ کی گئی ہے۔اس موقع پر وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہاکہ پانی کی کمی سے بدین اور ٹیل اینڈ پر شہر بری طریقے سے متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے کراچی کے 7 اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کردئیے

انہوں نے کہا کہ سندھ کے پاس خریف کی فصل کے لئے پانی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنا پانی نہیں کہ عمر کوٹ اور کراچی کو پانی دیا جائے۔

Related Posts