کراچی،کوریئرکمپنی کے دفتر میں ڈکیتی، ملزمان 10 لاکھ روپے لوٹ کر فرارہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد میں نماز کے بعد ایک شخص نے اپنا گلا کاٹ لیا
مسجد میں نماز کے بعد ایک شخص نے اپنا گلا کاٹ لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کوریئرکمپنی کے دفتر میں ڈکیتی کی واردات میں مسلح ملزمان10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تاہم پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

کراچی کے علاقے فیروزآباد میں کوریئرکمپنی کے دفترمیں مسلح ملزمان کی جانب سے ڈکیتی کی واردات کی گئی، واردات میں ملزمان دفتر سے مبینہ طور پر 10 لاکھ روپے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کا واقعہ گزشتہ شام پیش آیا، تفتیش کی جارہی ہے، ملزمان نے دفتر میں گھستے ہی عملے کو یرغمال بنایا اور اسلحے کے زور پر دفتر میں موجود رقم سمیت دیگرسامان لوٹا جبکہ ملزمان جاتے جاتے ڈی وی آر بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

دفتر کے ملازم نے اپنے بیان میں بتایا کہ سب کو ایک ہی کمرے میں بند کردیا گیا تھا جبکہ خاتون ملازمہ سے بدتمیزی بھی کی گئی، ون فائیو پر فوری طور پر فون کیامگرملزمان 5 منٹ میں فرار ہوگئے۔

ملزمان نے نقدی،2موبائل اور دیگر سامان لوٹا۔دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر اے ٹی ایم توڑ کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی، ناکام ڈکیتی کا واقعہ ابراہیم حیدری تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں کالعدم تحریک طالبان کے 2ہشت گرد گرفتار

واردات سے قبل ملزمان نے سی سی ٹی وی کیمرے کوڈھانپ دیا۔دوسرے مرحلے میں ملزمان نے اے ٹی ایم کا پہلا حصہ توڑ ڈالا تاہم ملزمان مرکزی ایٹی ایم کی تجوری توڑنیمیں ناکام رہے، جس کے بعد فرار ہوگئے۔

Related Posts