لاہور: قومی ٹیم کی وومن کھلاڑی سدرا امین نے کہا ہے کہ میں کسی بھی میچ کے لئے جانے سے پہلے سخت محنت کرتی ہوں۔
آئر لینڈ کے خلاف سیریز سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئر لینڈ کے خلاف میچ میں اپنی اننگز کی وجہ سے بہت خوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ رواں برس خاص طور پر میں نے خود پر اعتماد کیا اور اچھی پرفارمنس کے لئے بیک کیا، ہر گیند پر رنز بنانے کے لئے میں نے اپنی اپروچ کو بھی تبدیل کیا ہے۔
وومن کرکٹر کا کہنا تھا کہ جب میں نے سنچری مکمل کی تو میں مزید رنز بنانے کا ذہن بنا لیا تھا، مجھے ڈریسنگ روم سے بہت اسپورٹ مل رہی ہے جس کی وجہ سے بڑی اننگز کھیل رہی ہوں۔
مزید پڑھیں:آسٹریلیا میں ورلڈ کپ ہے مگر ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نہیں
انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلنامیرا ہمیشہ خواب تھا، ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں انجری کی وجہ سے نہ کھیل سکی، میں اپنی سنچری کو والدین کے نام کرنا چاہوں گی جو شروع سے میرے ساتھ ہیں، انہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔