پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ وزیر اعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM appeals for more registration of Corona Relief Tiger Force

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان  نے راولپنڈی میں پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ کرکٹ سیریز  کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز  اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے پاکستان آنے پر بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے مہمان ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز شان مسعود اور بابر اعظم کی شاندار سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیش کے خلاف 109 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

راولپنڈی میں گزشتہ روز ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن  پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اننگز کے آغاز میں اوپنر عابد علی کھاتہ کھولے بغیر ایوجاید کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم اور شان مسعود کی سنچریاں

Related Posts