پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کے بیٹے نے سرکاری گاڑی موٹرسائیکل سواروں پر چڑھا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

وفاقی دارالحکومت میں دامنِ کوہ سگنل کے قریب ایک سرکاری گاڑی کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے وقت موٹر سائیکل سگنل پر رکی ہوئی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد نواز کا بیٹا مبینہ طور پر سرکاری گاڑی چلا رہا تھا جس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ دامنِ کوہ سگنل پر پیش آیا جہاں سرکاری گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کے حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

خرم شہزاد نواز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین بھی ہیں۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور قانونی کارروائی کے بارے میں پولیس کی جانب سے باضابطہ معلومات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

Related Posts