بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی رہنما کی عیادت کیلئے کراچی آمد، کارکنان خوش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی رہنما کی عیادت کیلئے کراچی آمد، کارکنان خوش
بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی رہنما کی عیادت کیلئے کراچی آمد، کارکنان خوش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ضلع شرقی کے جنرل سیکریٹری بلوچ خان گبول کی عیادت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے، چیئرمین کی کراچی آمد پر کارکنان خوشی سے نہال ہو گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر سعید غنی اور ضلعی صدر اقبال ساند بھی اس موقعے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز  ضلعی صدر اقبال ساند نے اپنے پیغام میں سوال کیا کہ پارٹی ورکرز سے اتنی محبت کرنے والا کوئی ایسا رہنما کسی اور پارٹی میں بھی موجود ہے؟ 

یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں مہنگائی کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 50  لاکھ گھروں کا وعدہ کرنے والے حکمران ایک بھی نہیں بنا سکے۔

بلاول بھٹو زرداری نے 5 روز قبل کراچی میں خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کرے۔ پیکیج میں پاکستان اور عوام کے حقوق پر سودے بازی نہیں ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری مہنگائی کیخلاف تحریک شروع کریں گے

Related Posts