سرخ سیارے سے زمین اور زہرہ دونوں دِکھائی دے رہے ہیں۔ناسا کو مریخ سے پیغام آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یہاں سے زمین اور زہرہ دونوں دِکھائی دے رہے ہیں۔ناسا کو مریخ سے پیغام آگیا
یہاں سے زمین اور زہرہ دونوں دِکھائی دے رہے ہیں۔ناسا کو مریخ سے پیغام آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے  (ناسا) کو مریخ سے پیغام ملا ہے کہ سرخ سیارے سے زمین اور زہرہ دونوں دِکھائی دے رہے ہیں جبکہ یہ پیغام مریخ پر موجود روبوٹ (کریوسٹی روور) نے بھیجا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریخ پر موجود کریوسٹی روور نے کہا کہ یہاں سے زمین اور زہرہ دونوں دکھائی دے رہے ہیں تاہم دونوں کی تصویر کافی مختصر اور دھندلی ہے۔ میں اِس وقت مریخ کی سطح پر موجود ہوں اور آپ کی طرف سے اچھے پیغام پر سوچ رہا ہوں۔

پیغام کے حوالے سے اگر کریوسٹی روور کے دئیے گئے لنک پر جا کر دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ موجودہ پیغام محض اُس وقت کی ایک یادداشت ہے جب کریوسٹی روور نے گزشتہ ماہ 5 جون کو امریکی تحقیقاتی ادارے (ناسا) کو مریخ سے نظر آنے والی زمین اور زہرہ کی تصویر بھیجی تھی۔

مریخ سے لی گئی کریوسٹی روور کی تصویر پر گفتگو کرتے ہوئے ماہرینِ فلکیات کا کہنا تھا کہ یہ تصویر 5 جون کو غروبِ آفتاب کے بعد لی گئی جب مریخ کی فضا میں گرد معمول سے زیادہ ہوچکی تھی، ورنہ زمین اور زہرہ مریخ سے چمکتے ہوئےستاروں کی طرح نظر آتے۔

خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) کے مطابق مریخ پر خلائی تحقیق اور زندگی کی تلاش کیلئے کریوسٹی روور کو 8 سال قبل 6 اگست کے روز سرخ سیارے کی سطح پر اتارا گیا۔ مریخ کو سرخ سیارہ اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ اس کی مٹی میں لوہے کی مقدار دیگر عناصر کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ 

Related Posts