آج شارخ خان کی وجہ سے اس مقام پر ہوں، دیپیکا پڈوکون

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج شارخ خان کی وجہ سے اس مقام پر ہوں، دیپیکا پڈوکون
آج شارخ خان کی وجہ سے اس مقام پر ہوں، دیپیکا پڈوکون

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون فلم پٹھان کی کامیابی پر میڈیا بریفنگ کے دوران اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فلم پٹھان ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 500 کروڑ کا بزنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی، اس دوران فلم کی کاسٹ بشمول شاہ رخ خان، جان ابراہم اور اداکارہ دیپیکا پڈکون سمیت فلم کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے پریس کانفرنس کی۔

دیپیکا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں اور شاہ رخ خان کو اپنی کامیابی کی وجہ قرار دیا اور کہا کہ ‘اگر شاہ رخ خان نہیں ہوتے تو آج میں یہاں نہ ہوتی’۔

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ آپ کو ان لوگوں کے ساتھ کام کرنا چاہیے جو آپ کو خوش کریں، یہاں کام کرنے کے لیے بہت خوبصورت ماحول ہے اور اسی لیے فلم دیکھنے والے اس پر اپنی رائے کا اظہار کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں:شام ادریس اور فروگی نے علیحدگی اختیار کرلی

دیپیکا نے کہا کہ سچ کہوں تو میں نے سوچا نہیں تھا کہ ہم ریکارڈ توڑدیں گے، ہم نے تو صرف ایک اچھی فلم بنائی ہے اور یہ ہی بات شاہ رخ نے مجھے میری پہلی فلم کے وقت سکھائی تھی۔

Related Posts