سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا،آرمی چیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا،آرمی چیف
سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا،آرمی چیف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپہ سالار نے کور کمانڈرز سے خطاب میں کہا کہ ایسے بزدلانہ اقدامات قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے،سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس کے شرکاء کو درپیش خطرات، دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر بریفنگ دی گئی، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ توڑنے سمیت لائن آف کنٹرول اوردہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن پر بھی بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں:پشاور، پولیس لائنز کی مسجد میں بم دھماکے سے شہادتوں کی تعداد 100ہوگئی

کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپہ سالار نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے پُرعزم ہیں، بزدلانہ کارروائیاں کسی بھی دہشت گرد تنظیم کیلئے زیرو ٹالرنس کے ساتھ عزم کو مضبوط کرتی ہیں، انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر فوکس جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

Related Posts