کترینہ کیف بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارت کی مشہور و معروف اداکارہ کترینہ کیف بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں ان دنوں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،کورونا کی شدت میں اضافے کے سبب بھارت میں یومیہ ایک لاکھ کے قریب افراد اس بیماری میں مبتلا ہورہے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کترینہ کیف بھی اس کورونا وبا کی زد میں آگئی ہیں، جبکہ دوسری جانب کترینہ کیف نے خود بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اس کی تصدیق کردی ہے۔

کترینہ کیف نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ میرا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث میں نے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے فوری طور پر خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق میں احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہی ہوں، ساتھ ہی میں یہ بھی درخواست کرنا چاہوں گی کہ جن لوگوں نے حال ہی میں مجھ سے ملاقاتیں کی ہیں وہ لوگ بھی جلد از جلد اپنا کورونا ٹیسٹ کروا لیں۔

واضح رہے کہ عام لوگوں کے ساتھ بھارت میں اس وقت شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد اس وبائی مرض میں مبتلا ہوچکی ہے، جس میں عامر خان، اکشے کمار، رنبیر کپور ودیگر اداکار شامل ہیں۔

Related Posts