ملیر میں کتا مارمہم شروع، سیکڑوں کتوں کو زہر دیکر ماردیاگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hundreds of dogs were poisoned to death in Malir

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر میں آوارہ کتوں کی بھر مار ، سگ گزیدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر عدالت کے احکامات کے بعد شہر قائد میں2سال بعد کتا مار مہم کا آغاز بلدیہ ملیر سے ہوگیا۔

آخری بار کتا مار مہم 6 نومبر 2019 میں چلائی گئی تھی جس بلدیہ شرقی نے چلائی تھی اس مہم میں گلشن اقبال اور جمشید زون سے سیکڑوں آوارہ کتے زہر دے کر مار دیے گئے تھے تاہم اس مہم پراین جی اوز نے پابندی لگوادی تھی جس کے باعث بلدیاتی ادارے جو پہلے ہی کتے مارنے میں کوتاہی کے مرتکب تھے انہیں ایک بہانہ مل گیا کہ کتے مارنے پر پابندی ہے۔

عدالتی پابندی کے بعد کراچی حیدر آباد ، سکھر اور لاڑکانہ میں سگ گزیدگی کےہزاروں واقعات رپورٹ ہوئے اور عدالتوں کو اصل صورتحال کی نشاندہی کرائی گئی تو عدالتوں نے خود ہی کتوں سے شہریوں کو نجات دلانے کا حکم جاری کردیا ۔

شہر میں بلدیہ ملیر نے 6 ڈی ایم سیز میں سب سے پہلے کتا مار مہم کا آغاز کر دیا گیاہے ،اس حوالے سے بلدیہ ملیر کے میونسپل کمشنر ریاض کھتری نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈی ایم سی ملیر نے 200 لے لگ بھگ آوراہ کتے ٹھکانے لگائے ہیں،ملیر میں جہاں جہاں زیادہ شکایات ہیں وہاں ترجیحی بنیاد پر کام کیا جا رہا ہے۔شہریوں کو کتوں سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:تین تلوار پر نقب زنی کی بڑی واردات، ملزمان 10 کروڑ کا سونا لوٹ کر فرار

ایم سی ملیر ریاض کھتری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ کو ہدایت دے دی ہیں کہ کتا مار مہم کو جدید تقاضوں کے تحت عمل میں لایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ نمبر جاری کیا جائے جس پر شہری آوارہ کتوں کی شکایت درج کرا سکیں اور اس پر فوری کارروائی کی جائے۔

ریاض کھتری نے بتایا کہ متاثرین اور ملیر کے رہائشی آوارہ کتوں کے حوالے سے اپنی شکایات واٹس اپ نمبر03117167976پردرج کرا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی ہے کہ ہر شکایت پر جلد ازا جلد 24 گھنٹوں میں کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ریاض کھتری کا کہنا تھا کہ آوارہ کتوں کے خلاف مہم اسی طرح بھر پو انداز میں آئندہ 8روز جاری رہے گی اور مہم کے بعد بھی مذکورہ واٹس ایپ نمبر پر اگر کوئی شہری شکایت کرے گا تو اس پر کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts