گجرات میں پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنوں کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گجرات میں پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنوں کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا
گجرات میں پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنوں کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پنجاب کے شہر گجراب میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جب پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنوں کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 24 سالہ انیسہ عباس اور 21 سالہ عروج عباس کے قتل کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور انہیں ممکنہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق دونوں پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنیں اپنے پاکستانی شوہروں سے علیحدگی کی خواہش مند تھیں اور انہیں اسپین سے گجرات زبردستی بلوایا گیا جہاں جمعہ کی رات کو گلہ گھونٹ اور فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیا گیا۔

گجرات پولیس کے ترجمان نعمان حسن کے مطابق مقتولین کے اہلخانہ نے انہیں چند دن کے لیے گجرات آنے پر زبردستی راضی کیا تھا۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ قتل غیرت کے نام پر ہوا لیکن اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں بہنوں پر ان کے پاکستانی شوہروں جو ان کے رشتے میں کزن بھی تھے، دباؤ تھا کہ اسپین میں ان کی آمد کے لیے سفارتی امور جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔

پولیس حکا کے مطابق مقتولین کے اہلخانہ کے 7 افراد قتل میں مطلوب ہیں، مذکورہ واقعہ پر مؤقف لینے کے لیے پاکستان میں ہسپانوی سفارتخانے سے ہفتے کو رابطہ نہیں ہوسکا۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے گجرات کے تھانہ گلیانہ کی حدود میں دو بہنوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے، ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔

Related Posts