ایل این جی قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں ایل این جی کی قیمت میں تاریخ کا بلند ترین اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کیلئے ایل این جی کی سیل پرائس میں 6.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت فروخت 25.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر قیمت 25.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان کو جولائی میں 5 مہنگے اسپاٹ ایل این جی کارگوز خریدنا پڑے، جس کے نتیجے میں جون کے مقابلے میں جولائی کیلئے ایل این جی کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور خطے کی صورتحال کے اثرات پاکستان کے توانائی شعبے پر براہ راست پڑ رہے ہیں۔

Related Posts