اقرا عزیز کو فیروز خان کیساتھ کام کرنا کیوں پسند نہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقرا عزیز کو فیروز خان کیساتھ کام کرنا کیوں پسند نہیں؟
اقرا عزیز کو فیروز خان کیساتھ کام کرنا کیوں پسند نہیں؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت و باصلاحیت اداکارہ اقرا عزیز نے فیروز خان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے اپنے تجربے کو شیئر کیا ہے۔

گزشتہ دنوں اقرا عزیز نے ایک انٹرویو میں شرکت کی، جس میں انہوں نے مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔

فیروز خان کے حوالےسے انہوں نے کہا کہ فیروز کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا تھا۔ ان کے ساتھ کام کے دوران خود کو ریلیکس محسوس نہیں کرتی تھی۔ ہر کسی کو اپنا فیصلہ کرنے کا اختیار ہے۔ مجھے خود کے لیے جو ٹھیک لگا وہ فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

فیروز کی غیر موجودگی کی وجہ سے لکس ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی، عثمان خالد بٹ

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے بالی ووڈ سے کبھی کام کرنے کی آفر نہیں ہوئی خوامخواہ جھوٹ نہیں بول سکتی کہ مجھے آفر ہوئی تھی۔

اپنے شوہر یاسرحسین کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے اپنی رائے دیتے ہیں اور میں بھی۔ ہر باشعور انسان کی طرح ہم اپنی اپنی رائے رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں ایک دوسرے پر کوئی دباؤ نہیں ڈالتے۔

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور فیروز خان نے خدا اور محبت کے 3 سیزن میں ساتھ کام کیا تھا جس کو کافی پسند کیا گیا تھا، یہ ڈرامہ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والا پاکستانی ڈرامہ ہے جسے 2 ارب سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

Related Posts