فیروز خان کی غیر موجودگی کی وجہ سے لکس ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی، عثمان خالد بٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیروز خان کی غیر موجودگی کی وجہ سے لکس ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی، عثمان خالد بٹ
فیروز خان کی غیر موجودگی کی وجہ سے لکس ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی، عثمان خالد بٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شوبز انڈسٹری کے دلکش و معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا ہے کہ فیروز خان کی غیر موجودگی کی وجہ سے لکس ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

عثمان خالد بٹ اکثراوقات سماجی مسائل کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں، گزشتہ دنوں انہوں نے لکس اسٹائل کے ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی، جس میں فیروز خان کو بھی بہترین اداکار کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں عثمان خالد بٹ نے اس حوالے سے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ فیروز خان کو بہترین اداکار کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے لیکن میں نے کسی طرح اپنے تعلقات کا استعمال کرتے ہوئے یہ معلوم کرلیا کہ فیروز خان اس تقریب میں نہیں آئینگے اسی لیے میں نے تقریب میں شرکت کی۔

Osman Khalid Butt Claims Attending Lux Style Awards On A Condition

عثمان خالد بٹ نے کہا کہ اگر فیروزخان اس تقریب کا حصہ ہوتے تو وہ پھر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں:

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ انتقال کرگئیں

قبل ازیں لکس کو فیروز خان کو ایوارڈ دینے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس پر ادارے کا بھی ردعمل سامنے آیا تھا، لکس نے کہا تھا کہ اداکار کی ذاتی زندگی سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ فیروز خان عدالت میں سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کی جانب سے لگائے گئے تشدد کے الزامات کا سامنا کررہے ہیں۔

Related Posts