کراچی میں گرمی کی شدّت میں مزید اضافہ، درجۂ حرارت 41 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں شدید گرمی، پارہ 45 ڈگری تک جاسکتا ہے۔محکمۂ موسمیات نے خبردار کردیا
کراچی میں شدید گرمی، پارہ 45 ڈگری تک جاسکتا ہے۔محکمۂ موسمیات نے خبردار کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں گرمی کی شدّت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، درجۂ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آج سے 2 روز تک ہیٹ ویو برقرار رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں تک موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 سے 41 ڈگری کے درمیان رہے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب گزشتہ روز کے 7 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد تک آچکا ہے جبکہ محکمۂ موسمیات کے مطابق شمال مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں آج گزشتہ روز کی نسبت گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 7 فیصد رہ گیا ہے جبکہ کے الیکٹرک نے بھی آنکھیں دکھانا شروع کردیں۔

گزشتہ روز کراچی میں گرم ہواؤں کا راج رہا، سڑکوں پر سناٹا رہنے لگا۔ کے الیکٹرک نے گرمی بڑھتے ہی اپنا رنگ کھا دیا۔ کراچی کے کئی علاقوں میں 2 روز تک بار بار لوڈ شیڈنگ کی گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ، ہوا میں نمی کا تناسب 7 فیصد رہ گیا

Related Posts