Friday, March 29, 2024

انجمن اتحاد ہزارہ کا یوسی لسبیلہ میں جے یو آئی، ن لیگ پینل کی حمایت کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: انجمن اتحاد ہزارہ کی جانب سے حالیہ بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں باہمی مشاورت سے لسبیلہ پٹیل پاڑہ یونین کمیٹی نمبر 3 میں جمعیت علمائے اسلام اور مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں ہزارہ ہاوس میں لالہ اکرم اعوان کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں لالہ نذیر، فدا محمد تنولی، اسد بخاری سلیمان خیل، بابا یونس اور اقبال سلیمان خیل سمیت دیگر شریک ہوئے۔

لسبیلہ پٹیل پاڑہ یونین کمیٹی نمبر میں جمعیت علمائے اسلام اور مسلم لیگ ن نے مشترکہ امیدوار میدان میں اتارے ہیں ۔ جن میں چیئرمین کیلئے JUI کے حافظ فاروق سید، وائس چیئرمین کیلئے مسلم لیگ کے اسحاق سلیمان خیل اور وارڈ نمبر ایک میں جنرل کونسلر کیلئے مسلم لیگ کے عثمان مشوانی اور وارڈ نمبر 2 سے بھی جنرل کونسلر کیلئے مسلم لیگی رہنما آصف تاج اور وارڈ نمبر تین میں JUI کے رہنما عابد بلوچ شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ لسبیلہ و پٹیل پاڑہ میں مختلف قبائل کے لوگ آباد ہیں جن میں ایک ہی قبیلہ کے بعض لوگ مسلم لیگ اور بعض لوگ جمعیت علمائے اسلام وغیرہ میں شامل ہیں جس کی وجہ سے قبائل کے عمائدین اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے مشترکہ فیصلہ کر کے مذکورہ یونین کمیٹی نمبر تین سے امشترکہ امیدوار سامنے لائے گئے ہیں تاکہ جیت کو یقینی بنایا جا سکے ۔

اس یونین کمیٹی میں جمعیت علمائے اسلام و مسلم لیگ کا مقابلہ پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے امیدواروں سے ہو گا جس میں مذکورہ دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدواروں کی وجہ سے جیت کے امکانات زیادہ ہیں ۔

یونین کمیٹی نمبر تین لسبیلہ پٹیل پاڑہ کی جانب سے باہمی مشاورت سے امیدوار میدان میں لانے کے بعد انجمن اتحاد ہزارہ اور انقلاب صوبہ ہزارہ کے رہنماؤں نے بھی اس پینل کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور ہزارے وال برادریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے ۔