کیا پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ جیل میں انتقال کر گئے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق کالعدم پیپلز امن کمیٹی (پی اے سی) کے بدنام زمانہ چیئرمین عزیر بلوچ کی موت سے متعلق خبریں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہیں ، تاہم ابھی تک اس خبر کے کوئی مستند ذرائع تصدیق نہیں کر رہے ہیں۔

زیر گردش افواہوں کے مطابق ، جمعرات کو اس کی صحت بگڑنے کے بعد حراستی مرکز میں ہی ان کا علاج کیا جا رہا تھا، تاہم ابھی تک کسی سرکاری ذرائع سے ان کی موت کی خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

ان کی موت کی خبر مختلف واٹس ایپ گروپس اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی تھی۔ کیا عزیر بلوچ انتقال کرگئے یا ابھی زندہ ہیں؟ یہ سوال سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے پوچھا جارہا ہے۔

عزیر بلوچ کو 30 جنوری 2016 کو رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔ اپریل 2017 میں جاسوسی کے الزام کے بعد ان کو پاک فوج کی تحویل میں دے دیا گیا تھا۔ پاک فوج نے انہیں تین سال بعد 6 اپریل 2020 کو پولیس کے حوالے کیا تھا۔

کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کے خلاف مختلف عدالتوں میں 60 سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں۔ فوج کی تحویل سے پولیس  کی تحویل میں آنے کےبعد سے عزیر بلوچ کو مختلف قسم کے 9 مقدمات سے بری کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ سندھ نے گاما نائف ریڈیو سرجری کا افتتاح کراچی میں کردیا