عاشورۂ محرم کی آمد، کراچی میں گرین لائن بس سروس آج سے بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاشورۂ محرم کی آمد، کراچی میں گرین لائن بس سروس آج سے بند
عاشورۂ محرم کی آمد، کراچی میں گرین لائن بس سروس آج سے بند

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں عاشورۂ محرم کی آمد سے قبل ہی گرین لائن بس سروس بند کردی گئی ہے جو آج سے 9 اگست تک بند رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق گرین لائن بس سروس کو آج سے 9 اگست سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان ایس آئی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ گرین لائن بس سروس کو محرم الحرام کی چھٹیوں کی وجہ سے بند رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 گرین لائن بس سروس سے روزانہ 1 لاکھ 35ہزار شہری سفر کرینگے

گرین لائن بس سروس استعمال کرنے والے شہریوں کو آج سے 9 اگست تک آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔ترجمان ایس آئی ڈی سی ایل نے کہا کہ گرین لائن بس سروس 6 اگست سے 9 اگست تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے گرین لائن سروس کا آغاز کیا۔ شہرِ قائد میں گرین لائن بس سروس مکمل طور پر فعال کردی گئی، یومیہ 80 بسوں کے ذریعے 1 لاکھ 35 ہزار شہری سفر کی سہولت حاصل کرتے ہیں۔

رواں برس 10جنوری کے روز گرین لائن کی پہلی بس صبح 7 بجے منزل کی طرف گامزن ہوئی، سروس رات 10 بجے تک فعال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پراجیکٹ منیجر عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ 2 سے 3 کلومیٹر تک روزانہ سفر کرنے والے شہری 100 روپے تک کارڈ خرید سکتے ہیں۔

Related Posts