کراچی گرین لائن بس سروس مکمل فعال، روزانہ 1 لاکھ 35ہزار شہری سفر کرینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی گرین لائن بس سروس مکمل فعال، روزانہ 1 لاکھ 35ہزار شہری سفر کرینگے
کراچی گرین لائن بس سروس مکمل فعال، روزانہ 1 لاکھ 35ہزار شہری سفر کرینگے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پی ٹی آئی حکومت کے وعدے کے مطابق شہرِ قائد میں گرین لائن بس سروس مکمل طور پر فعال کردی گئی، یومیہ 80 بسوں کے ذریعے 1 لاکھ 35 ہزار شہری سفر کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج گرین لائن کی پہلی بس صبح 7 بجے منزل کی طرف گامزن ہوئی، سروس رات 10 بجے تک فعال رہے گی۔ پراجیکٹ منیجر عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ 2 سے 3 کلومیٹر تک روزانہ سفر کرنے والے شہری 100 روپے تک کارڈ خرید سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اربوں کا قرض، آئی ایم ایف میں پاکستان کی جائزے کیخلاف درخواست منظور

گرین لائن بس سروس میں مسافر کارڈ ری چارج کے نظام سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔ ہر اسٹاپ کے ساتھ ہی کرائے میں 5 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔ سرجانی سے نارتھ ناظم آباد کے راستے نمائش تک ہزاروں شہریوں نے سفر شروع کردیا۔

بس سروس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک اسٹاپ سے دوسرے اسٹاپ تک کم از کم کرایہ 15 روپے مقرر کیا گیا ہے تاہم ٹکٹ 55روپے کا ہی خریدنا پڑے گا۔ہر روز رات 10 بجے تک دستیاب گرین لائن بس کے اوقاتِ کار میں ضرورت پڑنے پر اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

ماحول دوست 80 ہائبرڈ بسوں پر مشتمل منصوبہ مکمل طور پر فعال ہوگیا۔ تاحال سندھ حکومت 250 بسیں لانے کے وعدے وفا نہیں کرسکی۔تحریکِ انصاف کے اراکینِ سندھ اسمبلی  کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے کراچی سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا۔ 

Related Posts