پاکستان میں کورونا ویکسین جنوری سے دستیاب، حکومت مفت فراہم کریگی، ڈاکٹر نوشین حامد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt will provide free COVID-19 vaccine to citizens: Dr Nausheen Hamid

لاہور :پارلیمانی سیکریٹری نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈی نیشن ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ چار سے پانچ بین الاقوامی کمپنیاں کورونا ویکسین کیلئے رابطے میں ہیں ، حکومت عوام کوبلا معاوضہ ویکسین فراہم کریگی۔

مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جنوری کے شروع میں پاکستان کو کچھ ویکسین ملیں گی۔ قیمت جو بھی ہو حکومت شہریوں کو مفت ویکسین فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ویکسین کی خریداری کے معاہدے ہورہے ہیں، ہم بھی سب کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ 186 ممالک کوسستی ویکسین دستیاب ہوگی، پاکستان کوواکس پلیٹ فارم سے بھی ویکسین خریدے گا۔

ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ ویکسین کی دستیابی اور تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے احکامات دیئے جارہے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ فائزر نے ویکسین کو منفی 80 ڈگری پر رکھنے کا کہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چینی ویکسین کے ٹرائلز میں 4000 پاکستانی رضاکار شامل ہیں۔ چینی ویکسین کے ٹرائل کے 6 ہفتوں بعد اینٹی باڈیز کا تجربہ کیا جائے گا۔

ویکسین کے ٹرائل کے بعد خون کے کچھ نمونے چین بھی بھیجے جائیں گے۔ چینی ویکسین کے آزمائشی نتائج اچھی علامتیں دکھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:فائزر اور بائیوٹیک کی کورونا ویکسین 95 فیصد موثر، استعمال کی اجازت مانگ لی

کوواکس پلیٹ فارم ملک کی 20فیصد آبادی کو ویکسین فراہم کرے گا،انہوں نے کہا کہ ویکسین خریدنے کے لئے تین کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے ، ویکسین کی خریداری کے لئے سوملین ڈالرز کی منظوری دی گئی ہے۔

Related Posts