حکومت اور اپوزیشن میں چیف الیکشن کمشنر اور ای سی پی کے2 ناموں پر اتفاق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ECP.
ECP.

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے 2 ارکان کے ناموں پر اتفاق رائے طے پاگیا۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اسپیکر آفس میں الیکشن کمیشن ممبران و چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیےمذاکرات ہوئے ، حکومت نے جمیل احمد، فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجہ کے نام پیش کیے۔

دوسری جانب اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3 افراد ناصر کھوسہ،اخلاق تارڑ اور عرفان قادر کے نام پیش کیےجس کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ممبران کے نام پر اتفاق رائے طے پاگیا۔

چیف الیکشن کمشنرکے لئے حکومت کے تجویز کردہ سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق ہوا جبکہ بلوچستان اور سندھ سے کمیشن کے ارکان کے لئے اپوزیشن کے تجویز کردہ نام طے ہوگئے ہیں۔

ممبر سندھ کے لیے نثار درانی اور ممبر بلوچستان کے لیے شاہ محمد جتوئی کے نام پر اتفاق رائے طے پایا، وزیراعظم عمران خان کی حتمی منظوری کے بعد پارلیمانی کمیٹی کل ناموں کا اعلان کرے گی۔

مزید پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے شہبازشریف کا وزیراعظم کو خط، 3 نئے نام تجویز

اپوزیشن کے مطابق کل ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی اور فیصلے کا اعلان پارلیمانی کمیٹی میں کیا جائے گا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ آج ہم نے 95 فیصد پیشرفت کر لی، اب چیف الیکشن کمشنر کے لئے 6 نام زیر غور ہیں،امید ہے کل ان میں سے کسی ایک نام پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔

اس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھ 3 نام تجویز کیے تھے جن میں ناصر کھوسہ، اخلاق تارڑ اور عرفان قادر کے نام شامل تھے ۔

Related Posts