حکومت فرانزک رپورٹ میں تاخیر کرکے حقائق چھپا نہیں سکتی، شہباز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Court grants NAB 14-day physical remand of Shehbaz Sharif

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے گندم اور شوگر اسکینڈل کی فرانزک رپورٹ میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت رپورٹ میں تاخیر کرکے عوام سے حقائق کو چھپا نہیں سکتی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سربراہ اور سبسڈی کی منظوری دینے والے افراد گندم اور چینی کے بحران کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹ میں تاخیر عمران خان کے جرم کا اعتراف اور حکومت کی طرف سے 100 ارب روپے کی ڈکیتی کا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں: کمیشن نے آٹے اور چینی کے بحران پر رپورٹ پیش کرنے کیلئے 3 ہفتے مانگ لیے

قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ انکوائری رپورٹ چھپانے سے عوام سے حقائق چھپ نہیں پائیں گے کیونکہ عوام بحران کے ذمہ داروں کو جانتے ہیں، مزید انکوائری یا فرانزک رپورٹ کی ضرورت نہیں ہے ۔

Related Posts