ملک بھر میں سونے کی اونچی اڑان جاری ہے۔ سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 436 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 572 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 29 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 22 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 357 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 288 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی 79 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 294 روپے جبکہ 24 قیراط 10 گرام چاندی 68 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 396 روپے کی ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھ گئے۔ سونے کی عالمی قیمت 30 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 80 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 0.79 ڈالر اضافے سے 58.15 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








