راولپنڈی سے لڑکی کو اغوا کرنے والا ملزم سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔ سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکی کو اٹک سے 5کروڑ روپے کے تاوان کیلئے اغوا کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ضرغام کے نمام سے ہوئی۔ جس نے لڑکی کو اٹک سے اغوا کیا تھا جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی نے درج کرلیا۔ سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم نے اسی گھر سے لڑکی کو اغوا کیا جہاں پناہ لی تھ
سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ہری پور میں ملزم کی ہلاکت کے بعد گھر کی تلاشی لی گئی تو اس کے دوران لڑکی بازیاب کرالی گئی۔ ہری پور کے علاقے کھلا بٹ میں ملزم کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم نے سی سی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی۔
سی سی ڈی کی جوابی فائرنگ سے ملزم ضرغام ہلاک ہوگیا۔ ولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ضرغام راولپنڈی، اسلام آباد اور کے پی میں پولیس کو مطلوب تھا، آپریشن کے موقعے پر سی سی ڈی پولیس کے افسران بھی موجود تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








