کراچی: ہیوی ٹریفک اور نامعلوم گاڑیوں کی ٹکر،مختلف ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

حادثات
(فوٹو:دی نیشن)

کراچی کے مختلف علاقوں میں الگ الگ ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں مجموعی طور پر 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ منوڑا ہمالیہ روڈ پر ہوا، جہاں نامعلوم گاڑی نے 14 سالہ موٹرسائیکل سوار شارون مسیح کو ٹکر مار دی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

دوسرا حادثہ پورٹ قاسم کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار افتخار جاں بحق ہوگیا جبکہ تیسرا حادثہ گلشنِ حدید موڑ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا۔

گلشن حدید موڑ کے قریب پیش آنے والے اس حادثے میں زخمی ہونے والا عثمان اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا، جبکہ ایک اور 18 سالہ نوجوان زخمی ہوا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

چوتھا حادثہ کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب ہوا، جہاں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے اکرم مسیح جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے تمام جاں بحق افراد کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہیں اور ہر حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related Posts