اسرائیلی جارحیت کا 35واں روز، شہداء کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیلی جارحیت کا 35واں روز، شہداء کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی
اسرائیلی جارحیت کا 35واں روز، شہداء کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

غزہ میں 35 روز سے جاری اسرائیل کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے،شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت سے مزید 266 فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہزار 78 ہوگئی ہے۔

بیان کے مطابق 2700 افراد بشمول 1500 بچے اب بھی عمارات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، شہید افراد میں 4506 بچے، 3027 خواتین اور 678 معمر افراد بھی شامل ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے 7 اکتوبر سے طبی مراکز پر اب تک 270 سے زائد حملے کیے جا چکے ہیں۔ ان حملوں کے باعث 35 میں سے 21اسپتال بند ہو چکے ہیں جبکہ 72 میں سے 51 طبی مراکز بھی کام نہیں کر رہے۔

غزہ میں اسرائیلی مظالم جاری، مزید 306 فلسطینی شہید

غزہ میں طبی نظام کے خلاف اسرائیلی جارحیت جاری ہے اور 9 نومبر کی شب سے اب تک غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال پر کم از کم 5 بار بمباری کی جاچکی ہے۔اس بمباری کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

Related Posts