ایف پی سی سی آئی میں سپلائی چین مینجمنٹ پر ٹریننگ کا انعقاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FPCCIS HOLDS TRAINING ON SUPPLY CHAIN MANAGEMENT

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کرا چی :میاں ناصر حیات مگوں صدر ایف پی سی سی آئی نے ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی کے اشتراک سے ایس ایم ایز کے لئے اعلیٰ سطح تربیتی پروگراموں کے کامیاب آغاز پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ہی انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے تعاون اور اتحاد کے ایک مضبوط حامی رہے ہیں۔ وہ ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس میں منعقدہ سپلائی چین مینجمنٹ میں جدید طرز عمل  سے متعلق تربیتی اجلاس کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔

ایم آئی ٹی سے فارغ التحصیل اور وال اسٹریٹ کی تجربہ یافتہ فرحت عمر نے تربیتی سیشن میں کلیدی پریزنٹیشن دی اور سپلائی چین مینجمنٹ کے ماضی، حال اور مستقبل کے بارے میں سامعین کوپاکستانی کاروباری ماحول اور معاشی حالات کے مطابق آگاہی فراہم کی۔

مزید پڑھیں: ایف پی سی سی آئی آئی اور ایپراکا ریسٹورنٹس میں ڈائننگ کھولنے کا مطالبہ

یہ اعادہ کرنا مناسب ہوگا کہ ایف پی سی سی آئی اور ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی نے باہمی تعاون کے ساتھ ان تمام لوگوں کے لئے جدید، معلوماتی، اور اعلی سطح ویبینارز اور تربیتی سیشنوں کا ایک سلسلہ تیار کیا ہے جو جدید ترین بین الاقوامی کاروبار سیکھنا چاہتے ہیں۔ ان پروگراموں میں مارکیٹنگ، مینجمنٹ، کاروباری صلاحیت، سپلائی چین مینجمنٹ، ہیومن ریسورس مینجمنٹ، اور ای کامر س کی پریکٹیکل ٹیکنیکس شامل ہو ں گی۔

جو کہ وہ واقعی اپنے کاروبار کو تیزی سے قائم کرنے یا بڑھانے کے لئے لاگو کرسکتے ہیں۔ایف پی سی سی آئی اپنے نالج ایکسلینس پروگراموں اور مختلف دیگر طریقوں اور ذرائع سے پاکستانی     کا ورباری برادری کو ملک میں روزگار پیدا کرنے اور کاروبار کو منافع بخش فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔

Related Posts