دھماکے میں غیرملکی دھماکہ خیزمواد استعمال کیا گیا، ابتدائی رپورٹ تیار، ذرائع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور، جوہر ٹاؤن بم دھماکے پر کارروائی، مختلف شہروں میں چھاپے، متعدد افراد گرفتار
لاہور، جوہر ٹاؤن بم دھماکے پر کارروائی، مختلف شہروں میں چھاپے، متعدد افراد گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: تحقیقاتی اداروں نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جوہڑ ٹاؤن بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زیادہ زخمی ہوئے جبکہ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات رپورٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آئی جی پنجاب کو پیش کردی جس کے بعد آئی جی پنجاب انعام غنی اور دیگر اعلیٰ حکام رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کریں گے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 30 کلو گرام سے زائد غیر ملکی ساختہ دھماکا خیز مواد استعمال ہوا۔ دھماکے میں بال بیئرنگ، کیلیں اور دیگر بارودی مواد استعمال ہوا، دھماکا خیز مواد کار میں نصب تھا، دھماکہ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔

ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کی جگہ 3 فٹ گہرا اور 8 فٹ چوڑا گڑھا پڑا، دھماکے سے 100 مربع فٹ کا علاقہ متاثر ہوا ہے ۔ دوسری جانب لاہور میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ جوہر ٹاؤن کے علاقے میں ہائی ویلیو ٹارگٹ شخصیت کے گھر کے قریب پیش آیا۔

واضح رہے کہ آج دھماکے کےبعد جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ دھماکا ملک دشمن عناصر کی کارروائی ہے، سی ٹی ڈی تحقیقات کر رہی ہے، فوری طور پر دھماکے کی نوعیت سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

حافظ سعید کا گھر ٹارگٹ ہونے کے سوال پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہائی ویلیو ٹارگٹ شخصیت کے گھر کے قریب پولیس پکٹ ہے، اسی لیے گاڑی گھر کے قریب نہیں جا پائی، میرا خیال ہے کہ اسی لیے ٹارگٹ پولیس ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکہ گھر کے باہر کھڑی گاڑی میں ہوا تھا جس کے کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا تھا اور کئی راہگیر بھی زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کوئی بھی فیصلہ ووٹ کے لیے نہیں کرتے ہیں، شہباز گل

Related Posts