پی ڈی ایم کے تینوں اجلاس بے نتیجہ رہے، ان کی ٹرین چھوٹ چکی ہے، شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے تینوں اجلاس بے نتیجہ رہے، سیاسی مخالفین کی ٹرین چھوٹ چکی، اپوزیشن صرف ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ خوش قسمی سے ہمیں نالائق اپوزیشن ملی، فضل الرحمان اسلام آباد آئے تو اس وقت احتجاج کا وقت تھا، اب اپوزیشن کی ٹرین چھوٹ چکی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلی مرتبہ پی ڈی ایم کا پشاور میں جلسہ دیکھا، پی ڈی ایم کے تلوں میں تیل نہیں، فضل الرحمان پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنیوالا۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں پشاور میں جلسہ کروں تو پی ڈی ایم سے بڑا جلسہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ای وی ایم پر بننے والا کمیشن الیکشن کمیشن سے معاملات طے کرے گا، اگلی ووٹنگ لسٹ میں ووٹرز کی تصویر چھپے گی۔

مزید پڑھیں: میرے کیسز میں التواء نیب مانگ رہا ہے، میں نہیں۔مریم نواز

انہوں نے کہا کہ یہ اب میڈیا، میڈیا اور ویڈیو، ویڈیو کھیل رہے ہیں، مہنگائی ملک لوٹنے والوں کے باعث ہے، انہیں اس کی سزا ملنی چاہیے، عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔