عالمی برادری سیاست سے بالاتر ہو کر افغانستان کی مدد کرے، شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی برادری سیاست سے بالاتر ہو کر افغانستان کی مدد کرے، شاہ محمود قریشی
عالمی برادری سیاست سے بالاتر ہو کر افغانستان کی مدد کرے، شاہ محمود قریشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ سیاست سے بالاتر ہو کر افغانستان میں معاشی اور انسانی المیے سے بچتے ہوئے افغانوں کے درمیان مفاہمت کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خلیج ٹائمز میں لکھے گئے مضمون میں کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ پاکستان نے تمام ذمہ دار فریقوں پر زور دیا کہ وہ ماضی سے سیکھیں اور غلطیاں نہ دہرائیں۔

انہوں نےکہاافغانستان کے ساتھ ساتھ اس صورتحال سے پاکستان کو بھی بہت مسائل کا سامنا رہا ہے۔پاکستان افغانستان کے مسئلہ پر جو بھی ہوسکا کرےگا تاہم اس کےلئے صورتحال کے مطابق حقیقت پسندانہ سوچ اپنانا ہوگی۔

وزیرخارجہ نے کہا افغانستان ایک تاریخی دوراہے پر کھڑا ہے جہاں ملک میں جاری تصادم اور غیر مستحکم فضاء کا خاتمہ بھی ہو سکتا ہے اور افغانستان کو ریاستی ناکامی کا منہ بھی دیکھنا پڑ سکتا ہے یہ صورتحال اس کے عوام اور خطے کےلئے پریشان کن ہوگی۔

انہوں نے کہا ایسے عناصر دنیا کو سائبر پلیٹ فارمز اور بے بنیاد الزامات سے گمراہ نہ کریں۔ افغانستان کی نئی انتظامیہ سے کہا وہ حقیقی مفاہمتی عمل سے ایسا نظم ونسق یقینی بنائیں جس سے نسل یا صنف کی بنیاد پر خطرات جنم نہ لیں۔

وزیرخارجہ نے امن تباہ کرنے والوں کو خبردار کیا کہ وہ افغانستان میں استحکام کے عمل کو خراب کرنے سے باز رہیں کیونکہ تصادم کی بجائے جنگ سے متاثرہ ملک کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے.

انہوں نے کہا پاکستان عالمی سلامتی اور استحکام کےلئے خطے کو پرامن اور خوشحال دیکھنے کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف کا قومی سوچ کے ساتھ ہائبرڈ خطرات کا مل کر جواب دینے پر زور

Related Posts