آرمی چیف کا قومی سوچ کے ساتھ ہائبرڈ خطرات کا مل کر جواب دینے پر زور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کا قومی سوچ کے ساتھ ہائبرڈ خطرات کا مل کر جواب دینے پر زور
آرمی چیف کا قومی سوچ کے ساتھ ہائبرڈ خطرات کا مل کر جواب دینے پر زور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نے قومی سوچ کے ساتھ ہائبرڈ خطرات کا مل کر جواب دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں کراچی کور کی آپریشنل تیاریوں، تربیت اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے قومی سوچ کے ساتھ ہائبرڈ خطرات کا مل کر جواب دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ 

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو صوبے کی موجودہ اندرونی سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا، اور امن و امان برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد کے لیے پاک فوج کے تعاون پر بریفنگ دی گئی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج، سندھ رینجرز اور خفیہ اداروں سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سندھ پولیس، اے این ایف اور اے ایس ایف کے شہداء کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔

آرمی چیف نے زندگی ٹرسٹ کے خاتونِ پاکستان گورنمنٹ گرلز اسکول کراچی کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف نے بہترین سہولتوں اور اعلیٰ تعلیمی معیار پر اسکول انتظامیہ کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : عمر شریف کی حالت بدستور خراب ہے کسی کو نہیں پہچان رہے، بیٹے کی قوم سے دعاؤں کی اپیل

Related Posts