قتل کے بعد فرار، 17 سال تک چھپتا رہا مگر! جدید ٹیکنالوجی نے راز کھول دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

سیالکوٹ میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایسے مفرور ملزم کو دھر لیا ہے جو شادی سے انکار کی پاداش میں ایک لڑکی کی جان لینے کے بعد پچھلے 17 سال سے قانون کی گرفت سے دور تھا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سبز پیر کی حدود میں سال 2009ء کے دوران ملزم نعیم سلامت نے ایک لڑکی کو صرف اس بات پر گولی مار کر ابدی نیند سلا دیا تھا کہ اس نے اس کی پسند سے رشتہ جوڑنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ اس ہولناک واردات کو انجام دینے کے بعد سے ملزم غائب ہو گیا تھا اور عدالت کی جانب سے اسے اشتہاری قرار دیا جا چکا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ روپوشی کی اس طویل مدت کے دوران ملزم نے قانون کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے ملک کے مختلف حصوں جن میں کراچی، بلوچستان اور آزاد کشمیر شامل ہیں میں اپنے پناہ گاہیں بدلی تھیں۔اس دوران اس نے اپنی شناخت اور ذاتی دستاویزات میں بھی ردوبدل کیا تاکہ کوئی اس تک نہ پہنچ سکے۔

طویل عرصے بعد جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور خفیہ انسانی ذرائع (ہیومن انٹیلی جنس) کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس بالآخر ملزم کے ٹھکانے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی اور اسے گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا۔

Related Posts