اسمارٹ فون کی حکمتِ عملی میں تبدیلی! ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 9 ستمبر کو لاؤنچ ہوگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل انرنیشنل 9 ستمبر 2026 کو اپنے سالانہ لانچ ایونٹ میں کئی نئی مصنوعات متعارف کروانے کی تیاری کر رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق آئی فون 18 پرو ، آئی فون 18 پرو میکس اور ممکنہ طور پر کمپنی کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون پیش کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آئی فون 18 پرو میں 6.3 انچ جبکہ پرو میکس میں 6.9 انچ ڈسپلے ہوگا۔ نئے فونز میں ڈائنامک آئی لینڈ کے سائز میں کمی، نئی اے 20 پرو چپ ،ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون ایونٹ کی سب سے بڑی توجہ بن سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ کتاب کی طرح کھلنے 5 جی سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی، بڑی بیٹری اور نئے رنگ متوقع ہیں۔

فولڈ ایبل آئی فون کی آمد؟

ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون ایونٹ کی سب سے بڑی توجہ بن سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ کتاب کی طرح کھلنے والے ڈیزائن کے ساتھ ہوگا جس کی بیرونی اسکرین تقریباً 5.5 انچ اور اندرونی اسکرین 7.8 انچ ہوسکتی ہے۔

اس میں 12 جی بی ریم، دو 48 میگا پکسل کیمرے اور ٹچ آئی ڈی کی واپسی بھی متوقع ہے۔ اس فون کا نام آئی فون الٹرا یا آئی فون ڈیو رکھے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ قیمت 2 ہزار ڈالر یا اس سے زائد ہوسکتی ہے۔

ایپل کی جانب سے ایپل واچ سیریز 12، ایئر پوڈز 5 اور دیگر نئی مصنوعات بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے تاہم کمپنی نے ابھی ان تفصیلات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

اگر فولڈ ایبل آئی فون متعارف ہوتا ہے تو یہ ایپل کی اسمارٹ فون حکمتِ عملی میں بڑی تبدیلی اور فولڈ ایبل فونز کی مارکیٹ میں اہم پیش رفت ہوگی۔

Related Posts