مودی کا پبلسٹی اسٹنٹ؟ بھارت میں پہلی زیرِ آب میٹرو ٹرین کا افتتاح

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: کرنٹ افیئرز اڈہ)

عام انتخابات سے قبل بھارت میں حکومت کو الوداع کہنے کی بجائے وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کی پہلی زیرِ آب میٹرو ٹرین کا افتتاح کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کلکتہ میں نہ صرف پہلی زیر آب میٹرو ٹرین کا افتتاح کیا بلکہ دو مزید میٹرو روٹس کا بھی افتتاح کردیا جبکہ میٹرو کے متعلق کل 15 ہزار 400کروڑ کے پراجیکٹس کا سنگِ بنیاد بھی رکھ دیا۔

بعض تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ نریندر مودی کو بھارتی عوام سے پوری امیدیں ہیں کہ آئندہ عام انتخابات میں ایک بار پھر اقلیت دشمن سیاسی جماعت بی جے پی کو ووٹ دے کر اکثریت سے نریندر مودی کو ہی منتخب کرائیں گے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے افتتاح کے بعد میٹرو سروس کا پہلی بار سفر کرنے والے طلبہ کے ساتھ سفر بھی کیا جبکہ میٹرو ٹرین دریائے ہوگلی کی تہہ سے 32 میٹر نیچے سے گزرے گی، جس سے مسافروں کے سفر کا وقت بچے گا۔

بعض میڈیا رپورٹس میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ  میٹرو ٹرین کے افتتاح سے قبل وزیراعظم نریندر مودی کا دیدار کرنے کیلئے عوام کی بھیڑ صبح سے ہی میٹرو اسٹیشن پر جمع تھی اور عوام نے پرجوش ہو کر ان کا استقبال بھی کیا۔

میڈیا دعووں کے برعکس وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کی اقلیت دشمن پالیسیوں اور بھارت میں سب سے بڑی اقلیت ہونے کے دعویدار مسلمانوں سے کھلی دشمنی کے باعث مودی کی مقبولیت رفتہ رفتہ کم ہوتی جارہی ہے۔

Related Posts