کراچی کے علاقے عزیز بھٹی پارک کے قریب جھاڑیوں میں آگ لگ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے عزیز بھٹی پارک کے قریب جھاڑیوں میں آگ لگ گئی
کراچی کے علاقے عزیز بھٹی پارک کے قریب جھاڑیوں میں آگ لگ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے عزیز بھٹی پارک کے قریب جھاڑیوں میں آگ لگ گئی ہے  جسے بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ حکام موقعے پر پہنچ گئے ہیں۔

آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آگ کے شعلے دور سے ہی بھڑکتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عزیز بھٹی پارک کے قریب جھاڑیوں میں لگی ہوئی آگ بڑے رقبے پر پھیل چکی ہے۔ آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی گاڑی روانہ ہو گئی، جبکہ آگ نظارت کی گاڑیوں تک پہنچ گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی  کے علاقے سائٹ ایریا کے قریب کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کیلئے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کر لیے گئے۔آتشزگی کے نتیجے میں 1 فیکٹری ملازم جھلس کر زخمی ہوگیا تھا۔

 سائٹ ایریا کے قریب ہارون آباد میں واقع کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ کو بجھانے کیلئے 6 فائر ٹینڈرز پہلے ہی کام میں مصروف رہے، تاہم آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہوا۔

مزید پڑھیں: سائٹ ایریا میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی، کراچی بھر سے فائر ٹینڈرز طلب

Related Posts