سائٹ ایریا میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی، کراچی بھر سے فائر ٹینڈرز طلب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی  کے علاقے سائٹ ایریا کے قریب کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کیلئے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کر لیے گئے ہیں۔آتشزگی کے نتیجے میں 1 فیکٹری ملازم جھلس کر زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا کے قریب ہارون آباد میں واقع کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ کو بجھانے کیلئے 6 فائر ٹینڈرز پہلے ہی کام میں مصروف ہیں، تاہم آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ کو تکنیکی اعتبار سے تیسرے درجے کی آتشزدگی قرار دیا جارہا ہے جسے بجھانے کیلئے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کر لیے گئے ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں بڑی مقدار میں پٹرول اور تھنر موجود ہیں، جس سے آتشزدگی میں اضافے کا خدشہ ہے۔ آگ لگنے کے باعث فیکٹری کا ایک ملازم جھلس کر زخمی ہوگیا جسے ابتدائی طبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی میں ممکنہ اضافے کے پیشِ نظر کیمیکل فیکٹری سے متصل دیگرفیکٹریز اور گوداموں کو خالی کرایا جارہا ہے، تاکہ مزید کسی جانی نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا جاسکے۔

  یہ بھی پڑھیں: سب لوگ ناشتے کی تیاری کر رہے تھے۔ کشمیر کالونی آتشزدگی پر سعید غنی کا بیان

Related Posts