کراچی میں شارعِ فیصل پر ہل پارک کے قریب عمارت میں آتشزدگی، سامان جل گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھینس کالونی میں خوفناک آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی ٹیمیں روانہ
بھینس کالونی میں خوفناک آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی ٹیمیں روانہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے شارعِ فیصل میں ہل پارک کے قریب موجود عمارت میں آگ لگ گئی جہاں عمارت میں واقع نجی بینک کا سامان جل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شارعِ فیصل پر ہل پارک کے قریب عمارت میں لگی ہوئی آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کی  گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

چھیپا ذرائع کے مطابق شارعِ فیصل پر نرسری کے قریب نجی بینک کی عمارت میں چوتھی منزل پر آگ لگی۔ آگ بجھانے کے عمل میں 2 گاڑیوں نے حصہ لیا جس کے بعد آگ بجھا دی گئی ہے۔

فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں کی مدد سے آگ بجھائی گئی۔ خوش قسمتی سے اِس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم نجی بینک کا قیمتی سامان جل گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایک ہی وقت 2 مقامات پر آگ لگ گئی

Related Posts