قرآن مجید جلانے کا کیس، عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے سزا سنا دی
(فوٹو: کیرا نیوز)

کراچی: قرآن مجید جلانے کے کیس میں عدالت نے کتاب الٰہی کی توہین کا الزام ثابت ہونے پر ملزم زعیم عمران کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

اردو پوائنٹ کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی زیب اللہ خٹک  نے توہین قرآن کرنے والے شخص کوجرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی۔منگل کوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی زیبا خٹک نے توہین قرآن کے مرتکب ملزم زعیم عمران کیخلاف مقدمے کا فیصلہ جرم ثابت ہونے پر سنایا۔

رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے توہین قرآن کے مرتکب شخص پر جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی اور اپنے فیصلے میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو دفعہ 295 بی کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔ ملزم نے قانون کے ساتھ ساتھ گناہ کا بھی ارتکاب کیا اور معاشرے کے احساسات کو ٹھیس پہنچائی۔

معزز جج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کہا کہ ملزم اپنے دعوے کو ثابت نہیں کرسکا، ملزم یہ بتانے میں ناکام رہا کہ اگر اس نے قرآنِ پاک کی توہین نہیں کی تو کس نے کی؟ پراسیکیوٹر حنا ناز کے مؤقف کے مطابق ملزم زعیم عمران کی بیوی نے شوہر کے خلاف توہینِ قرآن کا مقدمہ خود درج کروایا تھا۔

مقمدے میں لگائے گئے الزامات کے مطابق شوہر نے بیوی کے موبائل استعمال کرنے پر مدعیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تم قرآن پر حلف لو کہ کسی اور سے رابطے میں نہیں، جب خاتون نے قرآن پر حلف اٹھایا تو ملزم نے یقین نہیں کیا اور پھر قرآنِ پاک کو آگ لگا دی، خاتون نے روکا تو شوہر نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

واقعے کے بعد مدعیہ نے مقدمہ درج کروایا اور ملزم سے خلع لے لی۔ ملزم نے صحتِ جرم سے انکار کردیا تھا اور مؤقف اختیار کیا کہ اس پر بیوی نے غلط الزام تراشی کی کیونکہ خاتون کے ناجائز تعلقات تھے۔ کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے توہینِ قرآن کا جرم فروری 2022 میں کیا جس پر تیموریہ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

Related Posts